• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

مظفر گڑھ: مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں معلم گرفتار

شائع June 2, 2025
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان کے شہر مظفر گڑھ میں ایک مدرسے کے طالب علم کو ہراساں کرنے کے الزام میں معلم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان ڈیجیٹل کے مطابق مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا ہے کہ جتوئی تحصیل میں استاد نے مبینہ طور پر طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہراسانی کی اطلاع دینے سے روکنے کے لیے اسے 5 دن تک مدرسے میں بند رکھا۔

ڈاکٹر رضوان احمد کا کہنا تھا کہ استاد نے اپنے نوجوان طالب علم کو مالش کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیت میر ہزار خان کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025