• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر

شائع June 4, 2025
— فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو /  ایکس
— فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں سابق نمبر ون بلے باز بابراعظم اب ٹاپ ٹین سے بھی باہر ہوگئے ہیں جب کہ نوجوان بلے باز محمد حارث اور حسن نواز سمیت دیگر کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز محمد حارث ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کے بعد آئی سی سی مینز ٹی20 آئی پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی۔

محمد حارث نے بلے بازوں کی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین 30ویں پوزیشن حاصل کی ، وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے اور مجموعی طور پر 179 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

اسی طرح، ایک اور نوجوان بلے باز حسن نواز بھی بیٹنگ رینکنگ میں تیزی سے ترقی کی ، سیریز میں ان کے 121 رنز نے انہیں 57 درجے اوپر لا کر 45ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، جب کہ صائم ایوب 4 درجے ترقی پا کر 61ویں نمبر پر آ گئے ہیں، اور سلمان آغا 76ویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں، وہ اس وقت 12ویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 13 ویں پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما کا دوسرا اور انگلش بیٹر فل سالٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے تلک ورما چوتھے اور سوریا کمار یادوو پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر چھٹے، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ آٹھویں، سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے، بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے اور سری لنکا کے ونیدو ہسارنگا پانچویں پوزیشن پر ہے۔

تاہم، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں اورعباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر موجود ہیں، شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025