اس سال 1.62 فیصد زائد قربانی کی گئی، ٹینرز ایسوسی ایشن
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن ( پی ٹی اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر 1.62 فیصد زائد قربانی کی گئی، گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ27 ہزار 417 رہی۔
پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔
علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ کی قربانی 1.62 فیصد کم ہو کر 67 ہزار 245 رہی۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے جانور کی کھالوں کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1775 روپے جبکہ بھینس کی کھال کی اوسط قیمت 1680 اور بکرے کی کھال کی اوسط قیمت 446 روپے رہی۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اونٹ کی کھال کی اوسط قیمت 578 اور دنبے کی کھال کی اوسط قیمت 47 روپے رہی۔












لائیو ٹی وی