• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.3°C

اس سال 1.62 فیصد زائد قربانی کی گئی، ٹینرز ایسوسی ایشن

شائع June 11, 2025 اپ ڈیٹ June 11, 2025 01:41pm
قربانی کے جانور کی کھالوں کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، پی ٹی اے — فائل فوٹو: اے ایف پی
قربانی کے جانور کی کھالوں کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، پی ٹی اے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن ( پی ٹی اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر 1.62 فیصد زائد قربانی کی گئی، گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ27 ہزار 417 رہی۔

پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔

علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ کی قربانی 1.62 فیصد کم ہو کر 67 ہزار 245 رہی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے جانور کی کھالوں کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1775 روپے جبکہ بھینس کی کھال کی اوسط قیمت 1680 اور بکرے کی کھال کی اوسط قیمت 446 روپے رہی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اونٹ کی کھال کی اوسط قیمت 578 اور دنبے کی کھال کی اوسط قیمت 47 روپے رہی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026