• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

کراچی میں رواں سال 48 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے

شائع June 11, 2025
فائل فوٹو: شٹراسٹاک
فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بوتل میں بند نہ کیا جاسکا، رواں سال ڈاکوؤں نے وارداتوں کے دوران مزاحمت پر تین خواتین اور ایک پولیس اہلکار سمیت 48 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے رواں سال تین خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 48 شہریوں کی جان لے لی، رواں ماہ ڈاکوؤں نے ایک شہری کو موت کی نیند سلادیا۔

9 جون کو نیوکراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے شہری ناصر کی ہلاکت پر پولیس کا ذاتی رنجش پر قتل کا دعویٰ جھوٹا نکلا، مقتول ناصر کو ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے قتل کیا۔

مئی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اور کمسن بچی اور بچے سمیت 12 شہریوں کی جان لی۔

قبل ازیں اپریل میں 10 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے تھے، اور مارچ میں بھی 10 ہی افراد کو ڈاکوؤں نےزندگی سے محروم کردیا۔

رواں سال فروری میں بھی 10 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے گئے جبکہ جنوری میں ڈاکوؤں نے پانچ شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025