سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4,023 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 688 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 84 ہزار 183 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 35 روپے اضافے سے 3 ہزار 780 روپے اور 10 گرام چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 240 روپے کی ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 417 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔