• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C

حیدرآباد: خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

شائع June 13, 2025
فائل فوٹو: اےایف پی
فائل فوٹو: اےایف پی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں خاتون کو اس کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون نے ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے کے حیدرآباد اسٹیشن پر مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے خفیہ طور پر اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور پھر اسے بلیک میل کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کیا۔

خاتون نےمزید کہا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر اس سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لیے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسینے ملزم کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

این سی سی آئی اے گرفتار ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے اسے عدالت میں پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025