ایران سے 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے

شائع June 16, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین ہیں، تاہم ایران سے پہنچے والوں میں 45 طلبہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو نکالا جائے گا جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے بھی رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025