• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم سے ملاقات

شائع June 20, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم سے ملاقات کی اور پاکستانی مفادات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این مشن میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لیے عزم اور ہمت کی روشن مثال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صائمہ سلیم بصارت سے محرومی کے باوجود عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، وہ قوم کے لیے چمکتا ستارہ ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی ذہانت، عزم اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی افراد کے لیے عزم وہمت کی زندہ مثال ہیں۔

ملاقات کے دوران صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کو یو این میں اپنے امور سے متعلق آگاہ کیا جب کہ آرمی چیف نے پاکستان کے مؤقف کے فروغ میں سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں، آرمی چیف نے خطے میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کرنے پر صائمہ سلیم کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج خصوصی افراد کی معاونت اور با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025