ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش

شائع June 21, 2025
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور پر مارکیٹنگ اور کاروباری کمپنیوں کے لیے آسانی کرتے ہوئے تحریر یا تصاویر سے ویڈیو بنانے کا فیچر پیش کردیا۔

امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کے مطابق مارکیٹنگ سمیت دیگر کاروباری شعبوں سے منسلک ادارے اپنے اکاؤنٹ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے مختصر ویڈیو بنا سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو چند لائنوں پر ہدایات فراہم کریں گے یا پھر انہیں تصویر فراہم کریں گے، جس سے اے آئی سسٹم ازخود پانچ سیکنڈ کی ویڈیو بنائے گا۔

مذکورہ فیچر خصوصی طور پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے، تاہم دوسرے ادارے اور افراد بھی اس سے مدد لے سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر پہلے ہی متعدد اے آئی فیچرز پیش کیے جا چکے ہیں، گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایسا ہی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کیا گیا تھا۔

پہلے متعارف کرایا گیا فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز کے لیے محدود تھا اور صارفین کسی بھی تصویر کو اے آئی ویڈیو میں بدل سکتے تھے لیکن اب مزید اے آئی ویڈیو فیچرز متعارف کرادیے۔

ٹک ٹاک کی طرح دیگر پلیٹ فارمز بھی اے آئی فیچرز اور ٹولز میں مسلسل اضافہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے پلیٹ فارمز میں ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025