5 روز کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا
مسلسل پانچ روز سے جاری کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 465 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے ہو گیا۔
اسی طر ح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 256 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 325 روپے ہو گئی۔
ادھر، عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 3 ہزار 369 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ 16 جون کو 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
17 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے گر کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے جبکہ 18 جون کو سونے کا بھاؤ 2 ہزار 245 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہو گیا تھا۔
19 جون 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت میں 460 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
اسی طرح گزشتہ روز (20 جون) 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 595 روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی تھی۔











لائیو ٹی وی