ایران کیخلاف اسرائیلی کارروائیوں کا ’اصل سبب‘ امریکا ہے، صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکا پر ایران کے خلاف اسرائیل کی دشمنانہ کارروائیوں کا ’اصل سبب‘ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا کہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگرچہ انہوں (امریکا) نے ابتدا میں اپنا کردار چھپانے کی کوشش کی، لیکن جب ہماری مسلح افواج کے فیصلہ کن اور مؤثر ردعمل اور صہیونی حکومت کی واضح ناکامی کو دیکھا، تو وہ ناگزیر طور پر سامنے آ گئے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی وزیردفاع نے کہا تھا کہ امریکا نے حملہ کرکے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔












لائیو ٹی وی