کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر رکشہ اور بس میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی
کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرپیٹرول سے بھرے رکشے اور بس کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑکنے سے 6 مسافر جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق نواں کلی سے ہزارگنجی جانے والی بس اور رکشے میں مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر ٹکراؤ ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔











لائیو ٹی وی