• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

شائع June 25, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔

مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025