بجلی بل کی عدم ادائیگی پر ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی نشریات 6 روز سے بند ہونے کا انکشاف
بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی نشریات 6 روز سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر چغلپورہ میں نصب ٹرانسمیٹربند ہے، ہائی پاور ٹرانسمیٹر بند ہونے سے شہری ریڈیو نشریات سننے سے محروم ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی نشریات گزشتہ 6 روز سے بند ہیں، بل کی عدم ادائیگی پر پر چغلپورہ میں نصب ٹرانسمیٹربند ہوگیا ہے۔
ہائی پاور ٹرانسمیٹر بند ہونے سے شہری ریڈیو نشریات سننے سے محروم ہوگئے۔
اس حوالے سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر پر 2 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، جو ادا نہ کرنے کی وجہ سے بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ٹرانسمیٹر کو بجلی بحال کردی جائے گی۔












لائیو ٹی وی