• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

وزیرتعلیم سندھ کا مفت سرکاری درس کتب کی فروخت کا نوٹس، ملوث افسر اور عملہ معطل

شائع June 25, 2025
فائل فوٹو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ویب سائٹ
فائل فوٹو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ویب سائٹ

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نصیر آباد میں مفت سرکاری درست کتب کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور عملے کو معطل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نصیرآباد میں درسی کتب کی فروخت پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایت پر درسی کتب کی مبینہ فروغ کے الزام میں تعلقہ ایجوکیشن افسر نصیرآباد اور اسسٹنٹ ویئر ہاؤس کو معطل کردیا گیا ہے۔

مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت میں ملوث افسران و عملے کے خلاف ایفشیئنسی اینڈ ڈسیپلینری رولز کے تحت کارروائی کی جائےگی۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفت کتب طلبہ کا حق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025