مسلسل 2 روز سے جاری کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
مسلسل 2 روز سے جاری کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 237 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 502 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے گراوٹ کے بعد 3 ہزار 790 روپے اور 10 گرام چاندی 22 روپے تنزلی سے 3 ہزار 227 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (24 جون) 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی تھی جبکہ 23 جون کو 24 قیراط سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے ہو گئی تھی۔











لائیو ٹی وی