• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

سندھ میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے، کراچی سمیت صوبے بھر میں ریبیز کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ریبیز سے رواں سال 8 مریض انتقال کرگئے، مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کا تعلق بدین، سکھر، گھوٹکی، حب چوکی، لسبیلہ اور سرجانی ٹاؤن سے ہے۔

انچارج ریبیز اینڈ ڈاگ بائیٹ سول ہسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں نے وقت پر ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں رواں ماہ بچوں کے ٹائپ تھری ڈاگ بائیٹ کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں، زیادہ تر کیسز کا تعلق بلدیہ، سرجانی اور نارتھ کراچی سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ہسپتال میں ریبیز کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم بچوں میں ڈاگ بائیٹ کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025