• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

امتحان میں نمبر کم کیوں آئے؟ باپ نے سگی بیٹی کو مار ڈالا

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو میڈیکل کے موک (آزمائشی) ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کرنے پر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ لڑکی سادھنا بھونسلے کو ان کے والد نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرینس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے ایک تیاری ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 سالہ سادھنا بھونسلے نے دسویں جماعت میں 92.60 فیصد نمبر حاصل کیے تھے تاہم میڈیکل موک ٹیسٹ میں وہ اپنے والد کی امید کے برعکس کم نمبر حاصل کر پائی، جس پر والد نے غصے میں آکر ڈنڈے سے بے رحمی سے مارا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سادھنا بھونسلے کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس پر ان کی ماں پریتی بھوسلے انہیں فوری طور پر انہیں اوشاکل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج شروع ہونے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئیں۔

بعد ازاں، والدہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کو گرفتار کیا اور وہ 24 جون تک پولیس کی حراست میں رہے گا جب کہ والد نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت 50 سالہ دھونڈی رام بھاگوان بھوسلے کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025