سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل 26 جون سے ہوگا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور خلیجی ممالک میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یو اے ای، قطر سمیت دیگر عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ تمیر ریجن میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، جس میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور بعد ازاں اجلاس کے بعد سعودی عرب میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب، پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند کل (26 جون) کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب، مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔
پرانے کسوہ کے سنہری حصے کو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا، یہ بابرکت تقریب مسجد الحرام میں منعقد ہوگی، جس کے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی میں گورنر مکہ مکرمہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا، اس موقع پر مسجد الحرام کے آئمہ، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم موجود تھی۔











لائیو ٹی وی