وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوابدیدی فنڈ کیلئے مختص 5 کروڑ کے بجائے 50 کروڑ خرچ کردیئے
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوابدیدی فنڈ میں رواں مالی سال کے دوران 10 گنا اضافہ ہوگیا، وزیر اعلیٰ نے رواں مالی سال میں 5 کروڑ کے بجائے 50 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈ خرچ کر ڈالے۔
ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے صوابدیدی فنڈز میں رواں مالی سال کے دوران 10 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے رواں مالی سال کے لیے مختص 5 کروڑ روپے کے بجائے 50 کروڑ روپے مالیت کے صوابدیدی فنڈز خرچ کر ڈالے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے رواں مالی سال میں فقط 5 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز مختص کیے گئے تھے۔
رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوگئے، وزیراعلیٰ نے رواں مالی سال کے دوران تحائف و تفریح کی مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ زائد خرچ کیے، سروس چارجز کی مد میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے 15 کروڑ، سیکرٹ فنڈز کی مد میں 20 کروڑ خرچ کیے۔











لائیو ٹی وی