کراچی: موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کی تبدیلی، ٹریفک پولیس کی جلد بازی نے شہریوں کی مشکل بڑھا دی

شائع June 26, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی مہم کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ کی جلد بازی نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

ای چالان کو جواز بناکر ہزاروں پکڑی گئی غیر مجاز نمبر پلیٹس کو ایکسائز موٹر رجسٹریشن ونگ نے سیف سٹی کے ذریعے چالان کے لیے مسترد کر دیا، عوام کو دوبارہ ایکسائز کی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنی ہوں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق سیف سٹی کے تحت لگائے گئے کیمروں کے ذریعے ای چالان شروع کرنے کی ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران سیف سٹی، محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے درمیان مؤثر روابط نہ ہونے سے سیف سٹی شروع ہونے سے پہلے ہی تحفظات کا شکار ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے رابطہ کرنے کے باوجود غیر مجاز نمبر پلیٹس پر پکڑی گئی گاڑیاں چھوڑنے پر تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی گائیڈ لائنز اور پھرتیوں کی وجہ سے عوام کو لاکھوں روپے کا چونا لگ چکا ہے، ٹریفک پولیس کی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم میں پکڑی گئی موٹر سائیکلیں، جرمانوں اور دکانوں سے حاصل کی جانے والی غیر مجاز نمبر پلیٹس کو ایکسائز موٹر رجسٹریشن نے غیر موثر قرار دیا ہے۔

ایکسائز افسر خدا بخش عباسی نے بتایا کہ مارکیٹ میں غیر مجاز نمبر پلیٹس سے دکانداروں کی چاندی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی فیچرڈ موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کی فیس 1450 روپے مقرر ہے، جب کہ غیر مجاز نمبر پلیٹس 600 سے 800 روپے میں دی جارہی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025