• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ڈان میڈیا پاکستانی شہریوں کے موسمیاتی حقوق پر ’بریتھ پاکستان اعلامیہ‘ کل جاری کرے گا

شائع June 28, 2025

پاکستانی شہریوں کے لیے موسمیاتی حقوق کو واضح کرنے اور اس کے فروغ کے لیے بریتھ پاکستان اور ڈان میڈیا 29 جون 2025 کو اعلامیہ برائے موسمیاتی حقوق اور موسمیاتی انصاف جاری کریں گے۔

“ بریتھ پاکستان* کے سینئر ترجمان نے کہا کہ یہ تاریخی اعلامیہ ایک جرات مندانہ اور فوری اپیل ہے کہ فطرت کو ایک ایسا وجود تسلیم کیا جائے جسے قانونی حقوق حاصل ہوں، اور پاکستانی شہریوں کے لیے موسمیاتی انصاف کو ایک ایسا بنیادی اصول قرار دیا جائے جسے قومی پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو، جیسا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 9A میں واضح طور پر تمام شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کو ایک بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے۔“

*انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کا موسمیاتی حقوق کا اعلامیہ اس یقین پر مبنی ہے کہ ایک صحت مند ماحول کوئی عیاشی نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

”یہ اعلامیہ شہریوں، سول سوسائٹی، ماہرین قانون، میڈیا، اور حکومتی حلقوں کو پاکستان کے پائیدار مستقبل کے ایک مشترکہ وژن پر اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔“

ڈان میڈیا کے ترجمان نے مزید کہا:

”پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، اب ہم فطرت کو ترقی کے راستے میں نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔“ ”بریتھ پاکستان کا اعلامیہ تمام پاکستانیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کو نئے سرے سے سوچیں، نہ کہ ایک ایسی شے کے طور پر جسے صرف استعمال کیا جائے، بلکہ ایک زندہ نظام کے طور پر جو تحفظ، بحالی، اور قانونی شناخت کا مستحق ہے۔“

یہ اعلامیہ ایک ایسا فریم ورک پیش کرتا ہے جو درج ذیل نکات پر زور دیتا ہے:

  • ماحولیاتی نظام (ecosystems) کو وجود، بقا اور ازسرِ نو نمو کا قانونی حق دیا جائے۔
  • ایسی جامع موسمیاتی حکمتِ عملی اپنائی جائے جو کمزور اور متاثرہ طبقات کی فلاح کو ترجیح دے۔
  • ماحولیاتی بگاڑ کے ذمہ دار سرکاری و نجی شعبوں کو جوابدہ بنایا جائے۔
  • موسمیاتی انصاف کو تعلیم، قانون اور حکمرانی میں شامل کیا جائے، جیسا کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 9A کے مطابق ہے۔

اعلامیے کا مکمل متن 29 جون کو بریتھ پاکستان اور ڈان میڈیا کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا، اور اس کے ساتھ ایک واضح پیغام بھی دیا جائے گا جس میں شہریوں، تنظیموں، ماہرین تعلیم، وکلا، طلبہ، اور پالیسی سازوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اس کا مطالعہ کریں، اس کی تائید کریں اور اس پیغام کو آگے بڑھائیں۔

چونکہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنجز میں مسلسل اور خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، بریتھ پاکستان ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے، پاکستان میں ماحولیاتی بگاڑ کی باقاعدہ نگرانے کے مطالبے، اور ایسے پالیسی اقدامات کی حمایت میں سرگرم رہے گا جو موسمیاتی انصاف پر مبنی ہوں۔ خاص طور پر پاکستانی خواتین، بچے اور شہری و دیہی غریب طبقات کے لیے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025