• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

شائع June 27, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو ایئرلائنوں کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کےو اقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کے طایارے سے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، ترکش ایئر کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلا ع ایئرٹریفک کنٹرول کو دی۔

ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز کے بعد فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی، اس پرواز میں بھی 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

فلائی جناح کی پرواز کے کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کی بہتات ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈشوٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے۔

پرندے طیاروں کے لیے خطرناک ہوتے ہیں اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025