• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

شائع June 29, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کےمطابق ضلع سوات اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ.2ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو بھی سوات اور مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی زیرزمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025