• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

پاکستان کو مطلوب 2 مفرور ملزمان اسپین میں گرفتار، وزارت داخلہ کی تصدیق

شائع June 30, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کو مطلوب 2 مفرور ملزمان کو اسپین میں گرفتار کرلیا گیا جس کی پاکستانی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کردی۔

ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نوازش علی ہنجرا دہشت گردی، قتل اور اغوا کے 23 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا ملزم ہارون اقبال ایک علیحدہ سنگین کیس میں مطلوب تھا۔

دونوں افراد کو پاکستان کی درخواست پر جاری کیے گئے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی پاکستان حوالگی کے لیے قانونی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ وہ مقامی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر سکیں۔

یہ گرفتاریاں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے حالیہ دورۂ اسپین کے بعد عمل میں آئیں۔

انہوں نے دورے کے دوران اسپین کے وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات کی اور دونوں مفرور افراد کی گرفتاری اور حوالگی کی باقاعدہ درخواست کی۔

وزارت کے بیان کے مطابق طلال چوہدری نے بین الاقوامی جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اسپین کے وزیر داخلہ نے پاکستانی ریڈ نوٹسز پر فوری عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اسپین سے 38 مفرور افراد کی گرفتاری اور حوالگی کی درخواست کر رکھی ہے، جن میں زیادہ تر افراد سنگین فوجداری اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں مطلوب ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ یہ افراد کئی برسوں سے قانون کی گرفت سے بچنے میں کامیاب ہو رہے تھے جس کی وجہ بین الاقوامی اداروں کے درمیان رابطے کی کمی اور قانونی سقم تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025