پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے اور ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ سوات پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کے لیے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوسناک ہیں۔












لائیو ٹی وی