وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف آڈٹ رپورٹ فیک نیوز، سوشل میڈیا مہم جہالت ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف آڈٹ رپورٹ کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت کے خلاف کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں، دوسرا سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز حکومت کی اب تک کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف منفی مہم جہالت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دریائے سوات میں 10 لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، مسلم لیگ (ن) لاشوں پر سیاست نہیں کرتی تاہم خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی داستان ہے، جو خود پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاسی گدھ یہ لوگ ہیں جو لاشیں ڈھونڈتے ہیں، سوات واقعے پر سیاست کرنا ہمارا کام نہیں، سانحہ سوات پر چند سوالات جواب طلب ہیں۔











لائیو ٹی وی