• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، سلمان رفیق

شائع June 30, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

صوبائی وزیر صحت وچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام کے دوران فزیکل کیساتھ سائبر اسپیس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیبر پیٹرولنگ سیل 24 گھنٹے متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر سے رواداری اور اخوت کا پیغام پھیلانے کی اپیل کرتے ہیں، پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضا کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025