• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Rain 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Rain 17.9°C

کے ایم سی کی تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس پر آج سے شہریوں کیلئے پارکنگ بالکل مفت

شائع July 1, 2025
—فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
—فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس پر آج سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں شہریوں کے لیے پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا تھا کہ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں ہے، اب کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہے، 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ختم کر دیا گیا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025