راولپنڈی میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر گیس لیکج سے سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں گیس لیکیج کے بعد سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ورکرز متاثرہ شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر پھٹنے کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود رینج روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
واضح رہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات عام ہوچکے ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے متعین کردہ حفاظتی معیارات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
شہری بھی سلنڈرز استعمال کرتے ہوئے گیس لیکیج کا دھیان نہیں رکھتے، معمولی سے غفلت سے کئی جانوں کا زیاں ہوجاتا ہے، عوام کو چاہیے کہ ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں، اور گیس لیکیج کا دھیان رکھیں۔
گھروں میں خواتین، ہوٹلوں میں کچن سے متعلق اسٹاف کو اس حوالے سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔











لائیو ٹی وی