• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

محمد حارث کو قومی ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

شائع July 1, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو مختصر فارمیٹ کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ٹی20 ٹیم کے مستقل نائب کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دائیں کندھے میں تکلیف کے بعد ڈاکٹرز نے شاداب خان کو سرجری تجویز کی ہے، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 3 ماہ اور ایشیا کپ کے سے باہر ہوجائیں گے۔

انجری کے شکار شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹی20 ٹیم اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، سلمان علی آغا کی قیادت میں شاداب خان کی جگہ ٹیم میں صفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025