• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

فیصل آباد میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار

شائع July 1, 2025
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

فیصل آباد پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ گرفتار ملزم کے کیری ڈبہ میں سوار ہوکر یونیورسٹی جاتی تھی۔

ملزم ڈرائیور نے 10 روز قبل فون کال کرکے طالبہ کو ملاقات کے لیے کہا تھا، ملاقات سے انکار پر ملزم ساتھی سمیت دکان میں گھس کرطالبہ کو ہراساں کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم دکانداروں کے مداخلت پر طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دےکر فرار ہو گیا تھا، پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025