رکشہ ایسوسی ایشن کی درخواست غلط، انتظامی معاملات سندھ حکومت کا اختیار ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی 11 سڑکوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی ہے، حکومتی فیصلےکیخلاف ایسوسی ایشن کی عدالت میں دائر کردہ درخواست غلط ہے، ہمارا موقف کلیئر ہےانتظامی معاملات سندھ حکومت کااختیار ہے،ہم نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،پورے ملک میں کس مرکزی شاہراہ پر چنگچی رکشے چلتے ہیں؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیئنر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ہم نے چنگچی رکشے بند نہیں کیے نہ چھینے ہیں، ہم نے کہا ہے کہ مرکزی شاہراہوں پر چنگچی نہیں چلائے جاسکتے، اگر شاہراہ فیصل پر ایک لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں تو 2 ہزار چنگیچیوں کے لیے شاہراہ فیصل بالکل سست کردوں تو ایسا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہاکہ اسی لیے ہم نے صرف مرکزی شاہراہوں پر پابندی لگائی ہے، ٹریفک مینجمنٹ حکومت کا کام ہے، 98 ہزار گاڑیوں کو 2 ہزار چنگچیوں کے رحم و کرم نہیں چھوڑا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں اور بتادیں کہ کہاں مرکزی شاہراہوں پر چنگچی چل رہی ہے؟ حالانکہ چنگچیاں بنتی پنجاب میں ہیں اور یہاں آرہی ہیں، پنجاب یا اسلام آباد کی کسی مرکزی شاہراہ پر چنگچی دکھادیں، انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلوں کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ رکشہ ایسوسی ایشن نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ہم نےآرٹیکل 9، 10، 11اور 25 کی خلاف ورزی کی، ہم نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، رکشہ ایسوسی ایشن نے جو درخواست دائر کی وہ غلط ہے۔
شرجیل میمن نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں آئی بی اے کے ذریعے 93 ہزار 118 ٹیچرز کو بھرتی کیا گیا ہے، کوئی بھی شخص سفارش پر بھرتی نہیں کیا گیا، تمام بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر کی ہیں، الزام لگانے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، صرف پروپیگنڈا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی والے اپنا کام نہیں کرتے، صرف تنقید کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے تنقید اورمظاہروں کےسواکبھی کوئی کام نہیں کیا، ایم کیو ایم کراچی کے لیے سنجیدہ تھی تو بلدیاتی انتخابات لڑتی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی کو کسی سے خطرہ نہیں، وہ خود اپنے دشمن ہیں، عمران خان آج اپنی جماعت کی وجہ سے جیل میں ہیں۔











لائیو ٹی وی