نمبرپلیٹس کے نام ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ نمبرپلیٹس کےنام کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نےکراچی کےشہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سےکروڑوں روپےروزانہ رشوت لی جاتی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیارکرچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کےنام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دےگی۔
رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کےہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی جان کومحفوظ نہیں بناسکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کردی ہیں، اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کےسلسلوں کو بند کرے۔











لائیو ٹی وی