• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

پاکستان کیلئے پہلا گولڈمیڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے

شائع July 3, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین شارٹ / بی بی سی
— فائل فوٹو: اسکرین شارٹ / بی بی سی

بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈمیڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دین محمد پہلوان کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا، اس کامیابی نے دنیائےکھیل میں پاکستان کی الگ شناخت متعارف کروائی۔

دین محمد اس سال فروری میں 100 سال کے ہوئے تھے، دین محمد پہلوان کا نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور ادا کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025