رومانیہ: پہاڑی راستے پر ریچھ کے حملے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک
رومانیہ کے کارپیتھیئن پہاڑوں میں ایک ریچھ کے حملے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ رومانیہ میں بھورے ریچھ کی آبادی 10 ہزار سے 13 ہزار ہے، جبکہ حکام پہاڑی قصبوں کے رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سیاحوں نے انہیں جمعرات کے روز سینٹرل کاؤنٹی ارجس میں ٹرانسفاگراسن روڈ پر ہونے والے حملے سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ریچھ موٹر سائیکل سوار کو گھسیٹ کر ایک کھائی سے نیچے لے گیا تھا۔
موٹر سائیکل سوار کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
وزارت ماحولیات نے بتایا کہ رومانیہ میں گزشتہ دو دہائیوں میں ریچھوں کے ہاتھوں تقریباً 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مقامی میڈیا باقاعدگی سے لوگوں اور مویشیوں پر ریچھ کے حملوں کی رپورٹس دیتا ہے۔
پچھلے سال رومانیہ کی پارلیمنٹ نے ریچھ کی آبادی کے حجم کو کنٹرول کرنے کے لیے ریچھوں کو مارنے کے سالانہ کوٹے کو دوگنا کر کے سالانہ 481 ریچھوں کو مار دیا تھا۔
جنگلی حیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ ریچھ کے حملوں میں انسانی رویے کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ تعمیرات، درختوں کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جانوروں کے مسکن سکڑ رہے ہیں۔
بہت سے ریچھ شہروں کے مضافات میں کوڑے کے ڈھیروں اور ضائع شدہ کھانے سے بھی اپنی طرف متوجہ ہوتے ہیں، جنگلی حیات کے ماہرین نے کہا کہ حکام نے روک تھام کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔











لائیو ٹی وی