• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

برطانوی ہائی کمشنر کا لیاری میں عمارت منہدم ہونے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

شائع July 6, 2025 اپ ڈیٹ July 7, 2025
فوٹو: ایکس اکاؤنٹ، جین میریٹ
فوٹو: ایکس اکاؤنٹ، جین میریٹ

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت منہدم ہونے سے ہلاکتوں پر رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ’ ایکس ’ پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نےاظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ہیں جو انتہائی مشکل حالات میں بے پناہ محنت سے امدادی کاموں میں مصروف رہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی، تین روز تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت کے ملبےسے 27 لاشیں نکالی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025