• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

کراچی میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار، مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے برسے گا

شائع July 7, 2025
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

مون سون سیزن کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار پڑ رہی ہے، دیگر علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے، ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن کا دوسرا اسپیل کل سے بارشیں برسائے گا، آج شہر قائد میں 11 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، بارش کا امکان

٫

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے موسم گرم اور مرطوب ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود حبس اور گھٹن برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج شہر میں 40 فیصد تک بارش ہو سکتی ہے جب کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا میں طغیانی کا خطرہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد/راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بلوچستان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025