• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

بلوچستان: نصیرآباد ہائی وے پر بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

شائع July 7, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس موبائل کو ہائی وے پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہےجس سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایس پی ہائی وے خادم حسین نے بتایا کہ اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر مصروف تھے۔

خادم حسین کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اہلکار زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی ہونے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ دکی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ مئی میں نصیر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر میں گرینیڈ پھینک دیا تھا جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025