سونے کے فی تولہ نرخ ڈھائی ہزار روپے گرگئے
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی ہزارروپے کم ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار ایک سو 43 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالرکم ہوکر 3310 ڈالر فی اونس ہوگئی۔












لائیو ٹی وی