• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم

شائع July 7, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ہسپتالو ں میں 2 روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار اسپیشلسٹ کی فہرست طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025