• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی لمیٹڈ کا پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں انضمام مکمل

شائع July 9, 2025
— فائل فوٹو: بزنس ریکارڈر
— فائل فوٹو: بزنس ریکارڈر

پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایس پی سی) نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (این ایس پی سی) کے انضمام کو یکم جولائی سے مؤثر بنا دیا ہے۔

ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق اس انضمام کے نتیجے میں این ایس پی سی کے تمام اثاثے، واجبات، حقوق، ذمہ داریاں، معاہدے اور تمام قانونی اُمور مستقل طور پر پی ایس پی سی میں شامل ہو گئے ہیں۔

این ایس پی سی اب ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر موجود نہیں رہی اور اسے بغیر کسی دیوالیہ پن کے عمل کے باضابطہ تحلیل کر دیا گیا ہے۔

پی ایس پی سی مکمل طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر ملکیت ذیلی ادارہ ہے، جس نے اس سے قبل این ایس پی سی کو وفاقی حکومت سے حاصل کیا تھا۔

منگل کو مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ انضمام آپریشنل ہم آہنگی کے حصول اور صارفین کے لیے قدر میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

اس حکمتِ عملی پر مبنی انضمام سے وسائل کے مؤثر استعمال، بہتر ربط اور سیکیورٹی پرنٹنگ خدمات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے، اس اقدام کا ایک اور مقصد جدید اور صارف مرکز مصنوعات کی تیاری کو ممکن بنانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025