• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

بلاول بھٹو نے بھارت میں بھی پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا، شازیہ مری

شائع July 10, 2025
فوٹو:شازیہ مری، ایکس اکاؤنٹ
فوٹو:شازیہ مری، ایکس اکاؤنٹ

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقدمہ عالمی دنیا کے بعد بھارت میں پیش کرنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈان نیو زکے مطابق رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقدمہ عالمی دنیا کے بعد بھارت میں پیش کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے بھارت میں بھی پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا۔

معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی اینکر شاید بھول گئے تھے کہ وہ کس کا انٹرویو کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے کرن تھاپر کو انٹرویو میں بی جے پی کے بیانیے کو شکست دی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا اور انتہا پسندانہ ذہنیت پر بھرپور روشنی ڈالی، انہوں نے بلوچستان میں مداخلت اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی اینکر کو لاجواب کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی پاکستانی رہنما نے بھارتی اینکر کو اتنی شدت سے آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی محاذ پر کامیابی کے بعد پاکستان نے سفارتی میدان میں بھی برتری حاصل کی، بلال بھٹو زرداری نے کرن تھاپر کو مدلل، باوقار اور بے مثال جوابات دیے۔

انہوں نےکہا کہ کرن تھاپر بار بار بولتے رہے مگر بلال بھٹو پُرسکون انداز میں جواب دیتے رہے ، یہ قیادت کا اصل چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحمل، وقار اور دلیل کے ساتھ بلال بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، کرن تھاپر کی مسلسل مداخلت کے باوجود بلال بھٹو نے بے مثال تحمل کا مظاہرہ کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلال بھٹو زرداری نے بھارتی اینکر کے طنز کو تحمل سے شکست دی، بلال بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ ہر سوال کے لیے تیار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلال بھٹو زرداری تصادم نہیں، امن اور مکالمے کے خواہاں ہیں، وہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کی آواز بن کر بولے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025