مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں سرکاری ملکیتی اداروں کا 343 ارب روپے کا نقصان
سرکاری ملکیتی اداروں کی مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران نے 343 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
جاری رپورٹ کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان 5 ہزار 893 ارب روپے پر پہنچ گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا نقصان سب سے زیادہ 153 ارب 27 کروڑ روپے رہا، جبکہ کیسکو 58 ارب 11کروڑ اور سیپکو نے 29ارب 60 کروڑ روپےکا نقصان کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز کو 26 ارب 51کروڑ روپے، پیسکوکا نقصان19 ارب 68 کروڑ روپے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز نے 15 ارب 60 کروڑ روپے اور پاسکو نے7 ارب روپےکا نقصان کیا۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے4 ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرسرکاری اداروں کےنقصانات میں16.09فیصدکی کمی ہوئی، جولائی تادسمبر 2024سرکاری ملکیتی اداروں کا منافع457 ارب22کروڑ روپے رہا، سالانہ بنیادپرسرکاری ملکیتی اداروں کے منافع میں10.41فیصدکمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 او جی ڈی سی ایل کامنافع سب سےزیادہ82ارب46کروڑ روپے رہا، پی پی ایل کا 50 ارب روپے، نیشنل پارک مینجمنٹ کا منافع 37 ارب 35کروڑ روپے رہا۔













لائیو ٹی وی