• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کراچی: فریئر ہال سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ سمیت دیگر اشیا چوری، مقدمہ درج

شائع July 12, 2025
پولیس حکام کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد چوری کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں
— فائل فوٹو/ ایفا خالد
پولیس حکام کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد چوری کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں — فائل فوٹو/ ایفا خالد

کراچی میں تاریخی حیثیت رکھنے والے فریئر ہال سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ چوری کرلی گئی، جس کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) محکمہ پارک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس آفس فریئرہال فاطمہ جناح روڈ پر واقع ہے۔

مدعی نے بتایا کہ یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران دفتر بند تھا، تعطیلات کے بعد دفتر کھولا تو ڈی جی آفس کی عقب والی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔

مدعی نے بیان دیا کہ آفس سے 5 عدد جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ غائب ہیں۔

مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ کیبل، کاپر، ڈی وی ڈی پلیئر، ایک عدد اسپیکر اور دیگر اشیا بھی غائب تھیں، کوئی نامعلوم شخص تمام اشیا چوری کرکے لے گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ اپنے طور پر گمشدہ اشیا تلاش کرتے رہے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں، مدعی نے دعویٰ کیا کہ چور ڈی جی آفس کے عقب والی کھڑکی توڑ کر سامان چوری کرکے لے گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد چوری کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025