• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

جاپان: بھارتی شہری کم عمر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

شائع July 12, 2025
فوٹو: جاپان میڈیا
فوٹو: جاپان میڈیا

جاپان کے شہر اوتسو میں پولیس نے ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کیوٹو شمبن کی رپورٹ کے مطابق اوتسو پولیس نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ملازم کو ایک ہائی اسکول کی طالبہ پر حملہ کرنے اور زیادتی کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ’شیگا ریجن میں رہنے والی لڑکی کو دھمکایا اور پھر اوتسو شہر کے ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی‘۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 21 جون کی علی الصبح پیش آیا، جسے ٹوکیو رپورٹر نے بھی شائع کیا ہے۔

اوتسو پولیس کے مطابق ملزم اور لڑکی ایک دوسرے کو پہلے سے نہیں جانتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو ہوٹل کے سامنے راستہ پوچھنے کے بہانے روکا اور پھر زبردستی ہوٹل کے کمرے میں لے گیا۔

تاہم، ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لڑکی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی۔

خیال رہے کہ مئی میں جاپانی پولیس نے ایک سابق ٹیکسی ڈرائیور کو ایک خاتون مسافر کو نشہ دے کر زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ملزم کے پاس تقریباً 3 ہزار ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ تقریباً 50 خواتین کے ساتھ اپنی ٹیکسی یا گھر میں جنسی زیادتی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت میں، فروری میں ایک عدالت نے 31 سالہ شخص کو ایک نوجوان آئرش خاتون کی زیادتی اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، یہ واقعہ سیاحتی ریاست گوا میں تقریباً 8 سال قبل پیش آیا تھا۔

اس سے پچھلے مہینے، کولکتہ کی ایک عدالت نے ایک پولیس رضاکار کو ایک ڈاکٹر کی زیادتی اور قتل کا مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا دی۔

مارچ 2024 میں، بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں پولیس نے ایک ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025