میتھائل برومائئڈ کی درآمد کا اسکینڈل سامنے آگیا
میتھائل برومائئڈ کی درآمد کا اسکینڈل سامنے آگیا، ایک کمپنی کا مشکوک ذرائع سے میتھائل برومائیڈ درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق داخلی آڈٹ میں اسکینڈل بے نقاب ہوا، متعلقہ کمپنی کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی ہدایت پر ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اورتیسری پارٹی سے تصدیق اورمتعلقہ تحقیقات کے ذریعے مکمل چھان بین کی ۔
اعلامیہ کے مطابق 10 لاکھ ڈالرز مالیت کی چار زیرِ عمل شپمنٹس بندرگاہ پرکلیئر ہونے سے روک دی گئیں، یہ بروقت کارروائیاں نقصان دہ مادوں کی درآمد کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوئیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایت پرملوث افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا، اس اعلیٰ سطح کے اسکینڈل کی بروقت نشاندہی اور فوری قانونی کارروائی کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اصلاحات کے عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہی ہے، نظام کو کرپشن سے پاک اور مسابقتی مواقع سے بھرپور بنانا ہے۔












لائیو ٹی وی