• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

پی ٹی آئی پاکستان کی ’ترقی کی اڑان‘ کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

شائع July 12, 2025
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان اُن کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کے استحکام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریاست میں امن و استحکام اور اڑان کی پالیسی یکساں ہے، اگر پی ٹی آئی نے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ 24 کروڑ عوام کے مستقبل سے اپنی سیاست کی دکان چمکائیں، ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و استحکام کی پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی تخریبی سیاست کرے گا لوگ اُس کا ساتھ نہیں دیں گے، عوام منفی اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو بھارت کے پے رول پر ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت ’آپریشن بنیان المرصوص‘ میں بدترین ناکامی پر شرمندہ ہے اور اسی شرمندگی کی وجہ سے وہ بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے کوشش کررہا ہے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرے اور مکروہ کھیل کھیلے، ان تمام عناصر کا صفایا کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025