کراچی: آرام باغ میں عمارت کا چھجہ گرگیا
کراچی کے علاقے آرام باغ میں عمارت کا چھجہ گرگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آرام باغ میں عمارت کا چھجہ گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے آفتاب زرداری نے بتایا کہ واقعہ آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کی عمارت میں پیش آیا، یہ عمارت ورثہ قرار دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدروں کو بلاکر چجھے کا بچا حصہ بھی گرایا جا رہا ہے، عمارت خطرناک بلڈنگز کی لسٹ میں نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ 4 جولائی کو کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی، حادثے میں 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔












لائیو ٹی وی